اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون تہران کے امریکہ میں ضبط ہونے والے اثاثوں کے مسئلے پر ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے لیے اس وقت ثالثی کریں گے کہ جب دونوں ملک اس کی درخواست کریں۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام ایک خط میں ان سے درخواست کی تھی کہ وہ ایران کے ضبط شدہ اثاثوں کو واپس دلانے کے لیے امریکہ پر دباؤ ڈالنے کے مقصد سے ثالثی کریں۔
۔۔۔۔۔
/169